Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اب یہ کام نہیں ہو سکے گا

Posted on August 1, 2021
Share

کورونا کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر  اندرون ملک فضائی سفر  پر  آج سے پابندی لگا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کے مطابق کم سے کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہی ہوائی جہاز  پر سفر کر سکتے ہیں۔

لگائی گئی پابندی کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 62 افراد وائرس سے انتقال کرگئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy