Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

Posted on July 30, 2021
Share

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ 26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔

اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے

جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے pic.twitter.com/f9mlC2Yhlw

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 30, 2021

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 30, 2021

ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

شہباز گل نے بتایا کہ قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

ان قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 30, 2021

معاون خصوصی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 71 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے پر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ وزرات خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں کیا گیا۔

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy