Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے سعودی حکومت کا اہم اعلان

Posted on July 24, 2021
Share

سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے کل 25جولائی بروز اتوار سے عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ 15ذوالحجہ  بروزاتوار 25 جولائی سے عمرہ کھولا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر یومیہ کی بنیاد پر 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

سعودی نائب وزیر حج کے مطابق صرف  سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے، عمرہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا موبائل ایپ سے جاری ہونگے۔

سعودی نائب وزیر حج کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے، تاہم اس سلسلے میں عمرہ زائرین کو کووڈ 19 کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور صرف  کورونا سے بچاؤکے لئے ویکسین لگوانے والوں کو ہی عمرہ پرمٹ جاری  کیے جائیں گے ۔

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy