Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

تصاویر:نئی ہونڈا سٹی کی قیمت اور اس میں نیا کیا ہے؟

Posted on July 30, 2021
Share

ہونڈا پاکستان نے 12 سال کے طویل انتظار کے بعد اپنی مشہور گاڑی سٹی کی چھٹی جنریشن جمعرات کو ایک ورچوئل تقریب میں متعارف کروا دی۔

سٹی کی پانچویں جنریشن 2009 میں متعارف ہوئی تھی۔ بعد میں آنے والے کئی سالوں میں اس کے متعدد فیس لفٹس آئے لیکن کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ اس جنریشن میں 1.3 اور 1.5 لیٹر انجن پیش کیے گئے تھے۔

ہونڈا سٹی کی چھٹی جنریشن کی قیمتوں اور فیچرز کو لے کر کافی عرصے سے چہ مہ گوئیاں چل رہی تھیں لیکن کمپنی نے کل سٹی کی نئی جنریشن کو مکمل تفصیلات کے ساتھ پیش کر دیا۔

ہونڈا نے گاڑی دکھائے بغیر اس کی بکنگ کئی مہینے پہلے ہی شروع کر دی تھی، جس پر لوگوں نے اعتراض بھی کیا تھا۔ میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں کے مطابق لانچ سے پہلے ہی ہزاروں گاڑیاں بک ہو چکی تھیں۔

نئی ہونڈا سٹی کے دو انجن 1.2 اور 1.5 لیٹر میں کُل پانچ ویرئنٹس ہیں۔

سٹی 1.2 لیٹر انجن میں مینوئل ٹرانسمیشن گاڑی کی فیکٹری قیمت 25،99،000 اور سی وی ٹی 27،99،000 ہے۔

اسی طرح 1.5 لیٹر انجن میں مینوئل ٹرانسمیشن سپائر30،19،000 ، سی وی ٹی 28،99،000 اور سپائر سی وی ٹی 34،74،000 میں دستیاب ہیں۔

سٹی کی پانچویں جنریشن کی 1.3 لیٹر مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت 24،49،000 روپے ہے جبکہ 1.5 لیٹر سپائر کی قیمت 28،59،000 روپے ہے۔

ہونڈا سٹی کی پانچویں جنریشن میں بنیادی فیچرز تھے لیکن پچھلے کچھ عرصے میں بی سیگمنٹ گاڑیوں جیسے پروٹون ساگا اور چنگان ایلسون آنے کے بعد مقابلے کی فضا میں ہونڈا نے بھی جدید فیچر پیش کیے ہیں۔

ان میں سمارٹ کی انٹری، پش سٹارٹ، آٹو میٹک ایئر کنڈیشنگ، کروز کنٹرول، ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرانک پاور سٹیرنگ وغیرہ شامل ہیں۔

تاہم یہ تمام فیچرز ہر ویریئنٹ میں نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ آپ کو پرانی ایسپائر کی طرح نئی ایسپائر میں ایل ای ڈی ڈی آر ایلز، فوگ لیمپس، کروم ڈور ہینڈل، آلائے رمز اور شارک فن انٹینا ملیں گے جبکہ بنیادی ویرینٹس میں سٹیل کے رمز اور وہیل کیپس، باڈی کلر ڈور ہینڈلز اور شارک اینٹینا نظر آئیں گے۔

آپ کو 1.2 لیٹر مینوئل ٹرانسمیشن، 1.2 لیٹر سی وی ٹی اور 1.5 لیٹر سی وی ٹی میں بغیر چابی کے انٹری اور ٹرنک اوپنر مل جائیں گے جبکہ 1.5 لیٹر ایسپائر مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.5 لیٹر ایسپائر سی وی ٹی میں سمارٹ کی انٹری بھی ہے۔

بالآخر ہونڈا نے ایئر بیگ دے ہی دیے

ان سب فیچرز سے قطع نظر یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہونڈا نے آخر کار سٹی میں پہلی بار ایئر بیگز دیے ہیں۔ اس سے پہلے سٹی کے کسی ویریئنٹ میں کوئی ایئر بیگ نہیں تھا، جس کی وجہ سے ہنڈا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے کہ اسے اپنے صارفین کے تحفظ کی فکر نہیں ہے۔

ان گاڑیوں کی بکنگ کی بات کریں تو سٹینڈرڈ ویرنٹ کی بکنگ 10 لاکھ روپے سے جبکہ دو ایسپائر ویرنٹس 12 لاکھ روپے میں بک ہو رہی ہیں۔

Source: Independent Urdu 

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy