Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

افغان سفیرکی بیٹی پرحملہ:پاکستان نےبھارتی بیانیہ مسترد کردیا

Posted on July 23, 2021
Share

پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کے معاملے پر بھارتی بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بھارتی بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان انتہائی غیرضروری اور بے منعی ہے۔

ترجمان نے بھارتی موقف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا جو بھی معاملہ ہے بھارت کو اُس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ یورپی یونین ڈس انفولیب سمیت عالمی تنظیمیں بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول چکی ہیں، بھارت اپنے اندرونی معاملات پر نظر رکھے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کے حوالے سے بھی بھارت نے جعلی تصاویر کا سہارا لیا جبکہ سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ پاکستان مخالف بیانیے کیلئے اس واقعے کا استعمال بدقسمتی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا۔۔۔بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے؟
پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش یا معاملہ کچھ اور؟
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو سنیے#92NewsHDPlus #NightEdition pic.twitter.com/dxQvtsrnuQ

— Night Edition (@night_edition) July 20, 2021

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کا اگر کوئی معیار ہے تو ریاستی دہشتگردی، قبضہ گیری، قتل و غارت اور اقلیتوں کو دبانا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بے توقیری، خواتین پر مظالم اور جعلی پروپیگنڈا مہم بھارت وطیرہ ہے۔ بھارت دوسرے ممالک کو معیار کا سبق پڑھانے کے قابل نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برداری افغان امن عمل داؤ پر لگانے کے بھارتی کردار کا نوٹس لے۔

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy