مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بچوں کے بارے میں دیے گئے بیان پرسامنے آنے والے سخت ردِعمل کا جواب دے دیا ہے ۔
مریم نواز نے جمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کی فیملیز کے بارے میں زہر اگلتے رہتے ہیں۔ وہ یہ کرتے رہیں گے تو دوسروں کو بھی حربے استعمال کرنے آتے ہیں۔
I have absolutely no interest in you, your sons or your personal lives because I have better things to do and say but if your ex drags in families of others out of spite, others will have nastier things to say. You have only your ex to blame. https://t.co/DxoUqwjoTn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2021
مریم نواز نے جمائما سے کہا کہ وہ اس سب کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہرائیں۔
یاد رہے کہ باغ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تنقید کا جواب دیا تھا، مریم نواز کا عمران خان کی جنید صفدر پر کی جانے والی تنقید پر کہنا تھا کہ جنید صفدر کیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، وہ نواز شریف کا نواسا ہے، گولڈ اسمتھ کا نہیں۔
جس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے سخت ردعمل دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ‘ میں نے 2004 میں میڈیا اور سیاستدانوں اور گھر کے باہر ہفتہ وار موت کی دھمکیوں اور احتجاج کے باعث پاکستان چھوڑ دیا تھا، لیکن پھر بھی یہ اب تک جاری ہے۔