مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے بچوں سے متعلق بیانات۔۔ جمائما خان کا مریم نواز کو جواب، مذہبی منافرت اور تعصب سے گریز کا مشورہ
وزیراعظم کے ایک بیان پر مریم نواز نے کہا تھا کہ جنید صفدر نوازشریف کا نواسہ ہے،گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے، وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔
جس پر وزیراعظم عمران خان کی سابق بیوی جمائما گولڈ اسمتھ بھی سامنے آگئیں اور مریم نواز کو جواب دیا کہ ”میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں“یہ آج مریم نواز نے کہا۔
My kids are “being raised in the lap of the Jews,” announced @MaryamNSharif today.
I left Pakistan in 2004 after a decade of antisemitic attacks by the media & politicians (& weekly death threats & protests outside my house). But still it continues https://t.co/TGjUxfT1gC— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 19, 2021
جمائما خان نے مزید لکھا کہ میں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا۔کیونکہ ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا مجھے سامنا تھا۔ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتا۔مگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھمبھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اور اب یے بادشاہوں کا کھیل پولو کھیل رہے ہیں ،ان کے نواسوں کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا ؟
اس پر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا ،عمران خان کہتا ہے کہ وہ (جنید صفدر)پولو کھیل رہا ہے ،میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی لیکن اب جیسی بات ہو گی ویسا ہی جواب ہو گا۔
مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ جنید صفدر نوازشریف کا نواسہ ہے،گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے، وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔