ایک سال گزر گیا، تین عیدیں بھی گزرگئیں لیکن حامد میر کا دعویٰ درست ثابت نہ ہوا جس سےمتعلق انہوں نے کہا تھا کہ میرا یہ کلپ سنبھال کر رکھ لیں، عثمان بزدار بھی فارغ ہوجائے گا اور بلوچستان حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔
حامد میر نے گزشتہ سال دعویٰ کیا تھا کہ میرا یہ کلپ سنبھال کررکھیں۔ عید کے فوراً بعد عثمان بزدار وزارت اعلیٰ سے فارغ ہوجائے گا اور بلوچستان حکومت ختم ہوجائے گی۔
حامد میر نے اینکر شہزاداقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میری باتیں غلط ثابت ہوجائے تو آپ میرا یہ کلپ شوق سے چلادیجئے گا۔
عید کے بعد پہلے بلوچستان حکومت جائے گی پھر عثمان بزدار تبدیل ہوگا: حامد میر
(18 July 2020)حامد میر ن یہ بھی کہا تھا کہ اگر ایسا نا ہو تو میرا کلپ چلا دیجیے گا۔ایک سال ہوگیا ہے، شہزاد اقبال نے دوبارہ کلپ نہیں چلایا@ShahzadIqbalGEO
— Fake News Media (@Pk_FactChecker) July 21, 2021
کچھ ہی دن بعد حامد میر نے اپنے دعوے پر قلابازی لگاتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عثمان بزدار کی پرفارمنس بہت بری ہے اور انکی گورننس بری جارہی ہے۔ عمران خان نے عثمان بزدار پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا لیکن اسکا یہ قطعا مطلب نہیں ہے کہ عمران خان کو عید کے بعد اپنے موقف پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حامد میر کے کئی دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں جس میں انہوں نے بجٹ سے پہلے دعویٰ کیا کہ مائنس ون ہونیوالا ہے ، تحریک انصاف اور اتحادیوں کے 13 ایم این ایز ن لیگ کے ساتھ مل گئے ہیں لیکن کچھ دن بعد ہی حامد میر نے اپنے دعوے سے یوٹرن لے لیا اور کہا کہ مائنس ون فارمولا پٹ چکا ہے اور ساتھ ہی نیا دعویٰ کردیا کہ عمران خان کو سبق سکھانے کیلئے تمام مسلم لیگیں ایک ہونے جارہی ہیں۔
یہ بھی نہ ہوا لیکن حامد میر مختلف دعوے کرتے رہے، نہ بلوچستان حکومت گری، نہ عثمان بزدار مائنس ہوا لیکن حامد میر فوج کے خلاف زہر اگلنے اور نازیبازبان پر جیو نیوز سے مائنس ہوگئے۔