آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Sad news: 4 Pakistan Army Quick Response Force personnel martyred and 3 injured as a vehicle fell into a ditch in Azad Kashmir: ISPR
— . (@itsMaleeeks) July 25, 2021
آزادکشمیر میں گاڑی میں کھائی میں گرنے سے پاک فوج کئ کوئیک ریسپانس فورس کے چار اہلکار شہید تین جوان اور سویلین ڈرائیور زخمی۔۔آئی ایس پی آر
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 25, 2021
پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گر گئی:آئی ایس پی آر pic.twitter.com/Z6UI0y7EN5
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 25, 2021
کوئک رسپانس فورس آزادکشمیر انتخابات میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے تعینات تھی، آئی ایس پی آر
— HUM News اردو (@humnews_urdu) July 25, 2021
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی۔