ملک بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ، ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو پھر بلاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔
President Dr. Arif Alvi shares his message for #EidAlAdha2021 amid 4th layer of Delta Variant of the coronavirus.
Enjoy the happiness filled moments with loved ones, follow SOPs and stay safe.
Watch the video on TikTokhttps://t.co/r9NBduF3sn pic.twitter.com/nlU9Mnvp1P
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 20, 2021
حکومت نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی#DunyaNews #DunyaVideos #TIKTOKBAN pic.twitter.com/hxrANbCLNN
— Dunya News (@DunyaNews) July 21, 2021
اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔
چند روز پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کیا تھا۔
صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔
صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے۔
ٹک ٹک پر صدر مملکت کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘ میں پاکستان کا وہ خواب دیکھنے والا شخص ہوں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہا ہے، میرے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے’۔