مودی سرکار نے بھی مخالفین کیخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کیا،برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف سامنے آئے ہیں۔
مودی سرکار نے بھی مخالفین کیخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کیا،برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف سامنے آئے ہیں۔
برطانوی اخبار گارڈین نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کی مدد سے مودی سرکار نے مخالفین کا ڈیٹا ہیک کیا، مودی سرکار نے یونیورسٹی کے سرگرم رکن عمر خالد کا فون ہیک کرایا اور اس پر بغاوت کا الزام لگا کر گرفتار کرکےجیل میں ڈالا۔
اس کے علاوہ مودی سرکار نے نچلی ذات کیلئےآواز اٹھانیوالے رائٹرز، وکلا اور اداکاروں کے فونز ہیک کرائے، مودی کو ہراساں کرنے کے الزام پر کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
گارڈین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی سافٹ ویئر کے زریعے دنیابھر میں انسانی حقوق کے وکلا ، کارکن کے فونز ہیک کئےگئے، اسرائیلی کمپنی این ایس او سے مختلف حکومتی صارفین نے فونزہیک کرائے، پیگاسس کا سافٹ ویئر مطلوبہ ہدف کےفونز کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔
برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دو ہزار انیس میں آذربائیجان کی خاتون سماجی کارکن کی تصاویر بھی ہیک کی گئیں، برطانیہ کے مشہور وکیل کا فون بھی پیگاسس کےسافٹ ویئر سے ہیک کیاگیا۔
گارڈین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ قتل کئےجانیوالےصحافی جمال خشوگی کی بیوی کا فون بھی ہیک کیاگیا، دو ہزار انیس میں گارڈین نےپیگاسس کےپاکستان میں استعمال سےمتعلق خبر شائع کی تھی جس میں مختلف پاکستانی سیاستدانوں،حساس اداروں کےافسران کیخلاف بھی پیگاسس استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔