ممبئی: پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں مشہور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو حراست میں لے لیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کا فی شواہد موجود ہیں۔ جب کہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔
#BreakingNews #Breaking
Shilpa Shetty’s husband Raj Kundra arrested for allegedly creating and publishing porn.
India Today’s Saurabh Vaktania (@saurabhv99) shares more information about this case.#ITVideo #Mumbai #RajKundra #ShilpaShetty pic.twitter.com/JiZ597hQd4— IndiaToday (@IndiaToday) July 19, 2021
رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے 2 مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے۔ اور ان فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔
بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف کیس دائر کیا تھا، جس میں پونم پانڈے نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ افراد نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز کوغیر قانونی طریقے سے استعمال کیا.
دوسری جانب راج کندرا اور ان کے ساتھ سوربھ خشوہ نے پونم پانڈے کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔