سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے کل 25جولائی بروز اتوار سے عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ 15ذوالحجہ بروزاتوار 25 جولائی سے عمرہ کھولا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر یومیہ کی بنیاد پر 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
سعودی نائب وزیر حج کے مطابق صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے، عمرہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا موبائل ایپ سے جاری ہونگے۔
سعودی نائب وزیر حج کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے، تاہم اس سلسلے میں عمرہ زائرین کو کووڈ 19 کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور صرف کورونا سے بچاؤکے لئے ویکسین لگوانے والوں کو ہی عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے ۔