Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

عائزہ خان فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی کے روپ میں

Posted on July 23, 2021
Share

اداکارہ عائزہ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں بالی وڈ کی مقبول فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے کے کردار‘ انجلی کے مقبول ڈائیلاگز پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں عائزہ کو نہ صرف بالی وڈ اداکارہ کاجول کے ڈائیلاگز پر بخوبی ایکٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ فلم میں اپنائے گئے ان کے مشہور ہیئر کٹ اور ڈریسنگ لک میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے لپ سنکنگ کے لیے  فلم  کچھ کچھ ہوتا ہے کے مقبول ڈائیلاگز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

عائزہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس کردار کو نبھانا میرے لیے خاصا مزیدار رہا، خاص طور پر اس لیے کیوں کہ اس نے مجھے میرے پسندیدہ کرداروں مثلاً اداکارہ کاجول کے کردار سے لطف اندوز ہونے دیا۔

اداکارہ کی ویڈیو تیزی سے انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی جسے اب تک نہ صرف 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے بلکہ مختلف انسٹاگرام پیجز پر شیئر بھی کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • Home
©2025 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy