کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے میچ میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 195 رنز کا ہدف دیا۔
راولاکوٹ کے کپتان اور سب کے چہیتے سٹار شاہد آفریدی جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے آتے ہی دو بال پر دو چھکے اور پھرایک چوکا لگایا۔
آزاد کشمیر کے مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولاکوٹ ہاکس کے احمد شہزاد نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
Shahid Afridi’s first two balls in the Kashmir Premier League are 6 and 6. What a legend😂 #KPLT20
— Haroon (@hazharoon) August 6, 2021
شاہد خان آفریدی میچ میں 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یوں راولاکوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔
Typical shahid Afridi knock #KPL2021 pic.twitter.com/ajUXo0ZPo4
— Fahad Khalid (@FahadKh92677916) August 6, 2021
اس سے قبل میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر راولاکوٹ ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔