Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کن دو ٹیموں کے مابین ہوگا؟ شعیب اختر کی پیشگوئی

Posted on July 23, 2021
Share

اکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فائنل پاکستان اپنے روایتی حریف سے جیت جائے گا۔

شعیب اختر کو ایک بچے نے بال ماردی
پھر دیکھئے کیا ہوا…؟ pic.twitter.com/rCtRlFLIc5

— KHIZAR AZAM (@KHIZARAZAM) February 15, 2019

یاد رہے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ صفر کے مقابلے میں گیارہ ہے۔

لیکن شعیب اختر محسوس کرتے ہیں کہ یہ ریکارڈ اس نومبر میں متحدہ عرب امارات میں تبدیل ہوجائے گا۔

بھارت کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کے پانچ میچوں میں کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ جب ٹی ٹونٹی کی بات آتی ہے تو پاکستان ایک عظیم ٹی 20 ٹیم ہے، کوئی بھی پاکستان سے بہتر نہیں ، نہ بھارت اور نہ افغانستان قومی ٹیم سے بہتر ٹی ٹونٹی کھیلتی ہے۔

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy