Skip to content
ThebetterPakistan
Menu
  • Home
  • Business
  • Pakistan
  • International
  • About Us
  • Contact Us
Menu

آزادکشمیر گیلپ سروے کے نتائج، سب سے مقبول جماعت کونسی؟

Posted on July 24, 2021
Share

آزادکشمیر کا انتخابی دنگل، پی ٹی آئی سب سے آگے، عمران خان سب سے مقبول لیڈر

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات سے متعلق گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کردی۔ گیلپ سروے کے مطابق 44 فیصد عوام پی ٹی آئی کے حامی ہیں۔ 12 فیصد ن لیگ کے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامی 9 فیصد ہیں

آزاد کشمیر میں مقبولیت کی دوڑ میں بھی وزیراعظم عمران خان سرفہرست ہیں۔ 67 فیصد عوام کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو جبکہ نوازشریف کو 47 فیصد، شہبازشریف کو 48 فیصد جبکہ مریم نواز کی پسندیدگی کی شرح 45 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر کی عوام سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے مطمئن ہیں؟ تو 60 فیصد عوام نے راجہ فاروق حیدر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آزادکشمیر کے بڑے مسائل میں ٹوٹی سڑکیں، صاف پانی کی عدم سہولت سرفہرست ہیں۔ 24 فیصد کے نزدیک ٹوٹی سڑکیں سب سے بڑا مسئلہ ہیں، 13 فیصد کے نزدیک صاف پانی کی عدم فراہمی، 10 فیصد کے نزدیک لوڈشیڈنگ جبکہ 8 فیصد کے نزدیک مہنگائی بڑا مسئلہ ہے۔

Related

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تلاش

موضوعات

  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
©2023 ThebetterPakistan | Design: Newspaperly WordPress Theme

Contact Us - About Us - Terms and Conditions - Privacy Policy